• news

پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمانی تاریخ میں پیر کو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کی تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا۔ سپیکر سردار ایاز صادق چار بج کر 28 منٹ پر جب ایوان میں آئے تو وہاں تلاوت قرآن پاک کیلئے قاری صاحب نہیں پہنچے تھے جس پر سپیکر نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد حسین کو تلاوت قرآن پاک کرنے کیلئے کہا۔ بعدازاں وزیر داخلہ چودھری نثار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ڈیوٹی پر موجود قاری صاحب غیر حاضر ہوں اس کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن