• news

بھارت کا پارلیمانی وفد رواں ہفتے پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئے گا

اسلام آباد (ثناءنیوز) بھارت کا پارلیمانی وفد رواں ہفتے سابق بھارتی وزیریر منی شنکر کی قیادت پاکستان کے دورے پر اسلام آباد آئے گا۔ 19ستمبر کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوار کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین پاکستان، بھارت تعلقات دو طرفہ تعاون دیرینہ تنازعات باالخصوص مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت نہ ہونے پر پاکستانی قوم میں پائی جانے والے تشویش کشیدگی کے نتیجے میں خطے پر مرتب ہونے والے اثرات اور تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے عوامی نمائندوں کی تجاویز پر بھارتی پارلیمانی وفد کو بریفنگ دینگے۔ بھارتی پارلیمانی وفد پارلیمنٹ ہاﺅس کا دورہ بھی کریگا، دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر سیاسی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریگا۔ دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کے درمیان ڈائیلاگ ہوگا جس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن