• news

ستوکتلہ: خطرناک کیمیکل میں آگ لگنے سے چھت پر کھیلتے 2بچے بری طرح جھلس گئے

لاہور (نامہ نگار) ستوکتلہ میں آگ لگنے پر دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ستوکتلہ کے علاقہ میں کالج روڈ کے قریب گھر کی چھت پر دو بچے 12سالہ حسن اور 14سالہ آصف کھیل رہے تھے کہ چھت پر موجود تھنر کیمیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور کیمیکل بچوں پر آ گرا جس کی زد میں آ کر دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ بچوں کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ نے دونوں بچوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال داخل کرا دیا۔ جہاں ایک بچے حسن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اتفاقی حادثہ تھا۔ کسی نے بچوں کو آگ نہیں لگائی۔

ای پیپر-دی نیشن