• news

غیر مسلموں پر تشدد اور مسلمانوں پر حملے روکے جائیں: شیخ عبدالعزیز الشیخ

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب کے اہم مذہبی رہنما شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مسلمان ملکوں میں غیر مسلموں پر تشدد اور مسلمانوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے اور تشدد کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں مطلع کرتا ہوں کہ اس طرح کے واقعات سے مسلمان ملکوں کی ترقی پر برا اثر پڑے گا۔ ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے ملکوں میں مسلمانوں اور دوسرے غیر مسلموں کی خون ریزی روکیں۔

ای پیپر-دی نیشن