حکومت کی معاشی اصلاحات سے ملک کے قرضے کم ہو جائینگے: سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن) سٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی( ایس اینڈ پی) کے مطابق حکومت کی معاشی اصلاحات سے ملک کے قرضے کم ہو جائینگے، امن و امان کی صورتِ حال کے باوجود پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے جبکہ اقتصادی اصلاحات کے نتائج بہترہونے پر پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ نئی رپورٹ کے مطابق روپے کو مستحکم رکھنے کی کوشش زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کے حوالے سے پیشرفت ہو رہی ہے۔ رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ 2014ءمیں افغانستان سے فوج کے انخلاءکے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔