لاکھوں کی وارداتیں، 6 گاڑیاں، 17موٹر سائیکل بھی چوری
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا، چور 6گاڑیاں اور 17موٹر سائیکل لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے نشتر کالونی میں ذیشان کے گھر میںگھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹاﺅن میں ظفر علی کے گھر سے10لاکھ روپے مالیت ،شمالی چھاﺅنی میں کامران اظہر کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت،کاہنہ میں حاجی نور کے گھر سے6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے مسلم ٹاﺅن میں حاجی وفاالسلام کی فیملی سے ساڑھے 8لاکھ روپے مالیت، ساندہ میں صفدر اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ۔ ڈاکوﺅں نے نواب ٹاﺅن میں رئیس کی دکان مےں گھس کر گاہکوں اور دکاندار سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون اورپسٹل، سبزہ زار میں مقبول سے 2لاکھ روپے مالےت کی نقدی، زیورات و موبائل فون،گلشن اقبال میں نعیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورکالنگ کارڈز، نواں کوٹ میں رشید سے 1لاکھ 15ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، چوہنگ میں رحمت سے موٹر سائیکل ،15ہزار روپے اورموبائل فون، نواں کوٹ میں شعیب سے موٹر سائیکل ،33ہزار روپے اورموبائل فون، شفیق آباد میں سلمان سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، نواں کوٹ میںعادل سے ایک لاکھ روپے اوردو موبائل فون، شاہدرہ میں احسن سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں اےک جنرل سٹور کے سکیورٹی گارڈ سے بندوق اور موبائل فون،گلشن راوی میں عظیم سے 30ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے جنوبی چھاﺅنی سے محسن ، ڈیفنس اے سے عثمان ، نواب ٹاﺅن سے اسلم، مزنگ سے جہانگیر ، گلبرگ سے نور، جنوبی چھاﺅنی سے ناصر کی کارےں، شادمان سے افضل کا رکشہ جبکہ اسلام پورہ سے اکبر، قلعہ گجر سنگھ سے امتیاز، سبزہ زارسے انیس ،کوٹ لکھپت سے نعمان ،شاہدرہ سے احسن، نولکھا سے بابر ،گلبرگ سے خالد ،ریس کورس سے جاوید، اسلام پورہ سے اصغر، نواں کوٹ سے علی عدنان، گلبرگ سے محسن اور نوید ، ستوکتلہ سے عظیم، نواب ٹاﺅن سے محمود، مصطفی ٹاﺅن سے عمیر ،ملت پارک سے حیدر، مصطفی ٹاﺅن سے یونس کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں ۔