• news

واشنگٹن کو اب بھی امید ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات ضرور ہونگے: جیمز ڈوبنز

واشنگٹن (اے ایف پی) افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی ایلچی جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ واشنگٹن ابھی بھی طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے پرامید ہے لیکن محسوس ہوتا ہے کہ عسکریت پسند مذاکرات کے خواہش مند نہیں ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز ڈوبنز نے کہا کہ ہم امید کا دامن نہیں چھوڑ رہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے میں کبھی نہ کبھی مثبت پیش رفت ضرور ہوگی۔ لیکن یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی ایسا کب ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن