فیکٹری ایریا: تاوان کیلئے اغوا ہونے والا نوجوان دوست کے ہاتھوں قتل، نعش پر تیزاب ڈال دیا
لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے سے ایک ہفتہ قبل تاوان کے لئے اغوا ہونے والے 20سالہ نوجوان کی گندے نالے سے نعش مل گئی ہے۔ جسے اس کے دوست نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش تیزاب ڈال کر گلا ڈالی اور پھر اسے گندے نالے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری ایریا کے علاقہ الفلاح ٹاﺅن سے ایک ہفتہ قبل جنریٹر مکینک 20سالہ اویس کو اس کے دوست سلطان نے اغوا کر کے ا سکے گھر والوں سے ایک لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ ملنے پر سلطان نے اویس کو نشہ آور شے پلانے کے بعد بے ہوش کر دیا اور گلا دبا کر مار ڈالا۔ اس کی نعش تیزاب ڈال کر گلا ڈالی اور پھر باقیات گندے نالے میں پھینک دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نعش کی باقیات برآمد کر لیں۔ ملزم سلطان، مقتول اویس کا دوست اور اس کے ساتھ ہی ورکشاپ پر کام کرتا تھا۔