• news
  • image

بے نظیر قتل کیس: مشرف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف شہادتیں آج قلمبند ہونگی

بے نظیر قتل کیس: مشرف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف شہادتیں آج قلمبند ہونگی

راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1 کے جج چوہدری حبیب الرحمان آج (منگل ) کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے گواہان کی شہادتیں قلمبند کریں گے۔گذشتہ سماعت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مقدمے کا فریق بننے کے لیے سردار لطیف کھوسہ نے پاور آف اٹارنی جمع کرائی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، سابق پولیس افسران سید سعود عزیز، خرم شہزاد حید ر وڈائچ، گرفتار پانچ ملزمان اعتراز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین گل اور مفتی عبدالرشید کو طلبی سمن جاری کیے تھے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن