• news

حجاب پر پابندی ، پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہئے: برطانوی وزیر داخلہ

لندن (آن لائن) برطانوی وزیر داخلہ   جرمی برائونی  نے  مسلم خواتین  کے حجاب   پہننے پر پابندی کا ایشو پارلیمنٹ  میں زیر بحث  لانے کا مطالبہ  کیا ہے ۔ برطانوی اخبار کوانٹرویو  دیتے ہوئے  جرمی برائونی نے  نے کہا کہ   پارلیمنٹ میں اس ایشو  پر باضابطہ   بحث ہونی چاہیے کہ مسلم خواتین  کے حجاب پہننے پر پابندی عائد  کرنا درست ہے یا نہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ  ہمیں  اپنے معاشرے   پر کسی بھی قسم  کی مذہبی  پابندی عائد کرنے کے حوالے سے صحیح غور وفکر  کے بعد فیصلہ کرنا چاہیے   کیونکہ ہمارے معاشرے میں تمام مذاہب  کو اظہار رائے   کی آزادی حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن