• news

موجودہ حکومت ہمارے دور کی خارجہ و داخلہ پالیسی پر عمل پیرا ہے: قمر زمان کائرہ

 اسلام آباد(این این آئی+آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہمارے دور کی خارجہ و داخلہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ‘ اے پی سی کا اعلامیہ بھی ہمارے دور کی اے پی سی سے ملتا جلتا ہے۔ حکومت شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے، ہماری دعا ہے کہ یہ کامیاب ہوں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں غیر مقبول اور مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔  طالبان رہنمائوں کی رہائی مشکل فیصلہ ہے ۔ ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن