عراق: خود کش حملہ، فائرنگ، 11ہلاک حملے میں فوجی افسر بچ گئے
بغداد (اے ایف پی) عراق میں بم دھماکے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فوجی افسر حملے میں بال بال بچ گئے۔ موصل میں فوجی کانوائے پر بم حملے میں چار اہلکار ہلاک ہوئے چیک پوسٹ پہ خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ ایک فوجی ہلاک اور 10زخمی ہو گئے، فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔