• news

پشاور: خیبر پی کے اسمبلی کے اجلاس میں کتے کے ذکر پر دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی

پشاور (اے پی پی )خیبر پی کے اسمبلی میں پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب حزب اقتدار کے رکن اسمبلی کی جانب سے مندنی چارسدہ پولیس کے ہاتھوں بے گناہ نوجوان کی ہلاکت پر ایوان میں ’’کتوں‘‘ کا ذکر بھی آیا۔ حزب اقتدار کے رکن محمد علی نے نکتہ اعتراض پر ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کتوں پر تو یقین کیا جاتا ہے مگر انسان کی گواہی پر یقین نہیں کیا جاتا۔ 

ای پیپر-دی نیشن