سیکولر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتی ہیں: مولانا محمود مدنی
نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں جمعیت علمائے ہند کے سیکرٹری جنرل مولانا محمود مدنی نے مظفر نگر اور دیگر علاقوں میں فرقہ ورانہ فسادات روکنے میں ناکامی پر سماج وادی پارٹی کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سیکولر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو ٹوائلٹ ٹشو پیپرز کی طرح استعمال کر رہی ہیں۔