• news

افسپا منسوخی کیلئے مقبوضہ کشمیرکی انتظامیہ نے کوئی استدعا نہیں کی: بھارتی وزیر کا انکشاف

نئی دلی (این این آئی) بھارت کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ ملاپلی راما چندرن نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں کالے قانون آرمڈ فورسزسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کیلئے وزارت داخلہ کوباضابطہ طورپر کوئی استدعا نہیں کی ہے۔ملاپلی راما چندرن نے یہ انکشاف حال میں ہی ختم ہونیوالے لوک سبھاکے اجلاس میں ارکان ڈاکٹر ٹھوکوہوم منیا اور گروداس گپتا کی طر ف سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کالے قانون کی منسوخی کی درخواست کرنے والی ریاستوںکی فہرست میں جموںو کشمیر کا ذکر موجود نہیں ہے۔ مقبوضہ علاقے میں سکیورٹی کی ابترصورتحا ل کی وجہ سے ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ کی منسوخی کی بھی درخواست نہیں کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن