متحدہ کے سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی بری، رہائی کے بعد نائن زیرو گئے
کراچی (این این آئی) پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار سابق ایم پی اے ندیم ہاشمی رہائی کے بعد متحدہ کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے۔ مشترکہ تحقیقاتی تفتیشی ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ندیم ہاشمی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ندیم ہاشمی کیخلاف حیدری مارکیٹ کے قریب لنڈی کوتل چورنگی پر دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں قتل، انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور سرکاری اسلحہ چھیننے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔ ندیم ہاشمی نے رہائی کے بعد الطاف حسین کی سالگرہ تقریبات میں شرکت کی۔