• news

حکومت نے پاسپورٹ کی مدت 5 سے 10 سال کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ثناء نیوز) حکومت نے پاسپورٹس کی پانچ سال کی مدت کو بڑھا کر دس سال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خلاف ضابطہ بننے والے  پاسپورٹس کو منسوخ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں گھروں تک پاسپورٹس کی ترسیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ یہ فیصلے منگل کو پاسپورٹس سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس میں کیے گئے، اجلاس وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں منعقد  کیا گیا۔ چودھری نثار علی خان نے پاسپورٹس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا، ڈی جی پاسپورٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے پاسپورٹس کی چھپائی کے حوالے سے بیک لاک کلئیر کردیا گیا ہے۔ تمام عازمین حج کے پاسپورٹس کلئیر کردیے گئے ہیں  مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ چودھری نثار نے پاسپورٹ کی مدت 5سال سے بڑھا کر 10 سا ل کر دی ہے اور کہا کہ قواعد کے خلاف پاسپورٹ 3 دن کے اندر منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ یہ اعلان انہوں نے پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے دورے پر کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن