• news

بجلی کے نرخ ہر ماہ تبدیل ہونگے، حکومت نے اصلاحات کا مسودہ تیار کرلیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بجلی کے شعبے میں نئی اصلاحات کا مسودہ تیار کر لیا، بجلی کے شعبہ میں نئی اصلاحات 5سال میں مکمل کی جائیں گی۔ اصلاحات انرجی ریفارمز بنک کو قرض کی ادائیگی کیلئے کی جا رہی ہیں۔ بجلی نرخوں کے تعین کیلئے خودکار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی کے نرخ پٹرولیم مصنوعات کی طرح ہر ماہ تبدیل کئے جائیں گے۔ صارفین کو دی گئی سبسڈی بجلی کے بلوں میں ظاہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بڑے صارفین کو پاور پلانٹس سے بجلی خریدنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن