نیپرا نے اگست کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے یونٹ کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے ماہ اگست کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ کمی کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا ۔ منگل کو نیپرا نے سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی عوامی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہ اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے ای ایس سی کے علاوہ ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔