طالبان سے مذاکرات کا فریم ورک تیار کرلیا ہے، عابد شیر علی
اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں اور حکومت نے اس کیلئے پورا فریم ورک تیار کرلیا ہے۔ نواز شریف کا دورہ ترکی ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور واقعہ کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔