• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عدم دلچسپی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بنی‘ اصلاح الدین شہناز شیخ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئنز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے ہاکی فیڈریشن کی ہٹ دھرمی کو 2014ءمیں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں سے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اخراج کی وجہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان اصلاح الدین اور سابق اولمپیئنز شہناز شیخ نے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عدم دلچسپی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بنی۔ ہاکی فیڈریشن کو یہ بات اچھی طرح یہ معلوم ہے کہ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اولمپک کمیٹی کے توسط سے کی جاتی ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کرتا دھرتا اس بات کو اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں تھے۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر فوری توجہ دے اور اس کھیل کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ پی ایچ ایف کے کرتا دھرتاو¿ں سے ہاکی سنبھلتی نہیں اور وہ اب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں کود پڑے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عدم دلچسپی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بنی‘ اصلاح الدین شہناز شیخ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئنز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے ہاکی فیڈریشن کی ہٹ دھرمی کو 2014ءمیں ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں سے پاکستانی ہاکی ٹیم کے اخراج کی وجہ قرار دیا ہے۔ سابق کپتان اصلاح الدین اور سابق اولمپیئنز شہناز شیخ نے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عدم دلچسپی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بنی۔ ہاکی فیڈریشن کو یہ بات اچھی طرح یہ معلوم ہے کہ بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق قومی اولمپک کمیٹی کے توسط سے کی جاتی ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کرتا دھرتا اس بات کو اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں تھے۔ وقت آ گیا ہے کہ حکومت ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر فوری توجہ دے اور اس کھیل کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ پی ایچ ایف کے کرتا دھرتاو¿ں سے ہاکی سنبھلتی نہیں اور وہ اب پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات میں کود پڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن