• news

افغان سرحد پر باڑ لگا کر دہشت گردی، سمگلنگ روکی جاسکتی ہے: بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن

لاہور (خبر نگار) آئی ایس آئی پنجاب کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن نے کہا ہے کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر باڑ لگا کر دہشت گرد ی اور سمگلنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اگر بھارت، پاکستان اور امریکہ، میکسیکو سے ملحقہ بارڈر پر خاردار تار لگا سکتا ہے تو ہمیں بھی ایسا کرنا چاہئے۔ اس سے سکیورٹی کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی طرف سے سرحد پر باڑ لگانے کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس کی تائید کرتے ہوئے اسلم گھمن نے کہا کہ سرحد پر تار لگا کر افغانستان سے آنیوالے دہشت گردوں کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔ سرحد پر مکمل خاردار تار اور سرچ لائٹس لگائی جائیں۔ سرحدوں پر مکمل کنٹرول کرکے ہی ملک میںامن قائم کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن