موبائل فون کمپنیوں کا 75 ہزار آﺅٹ لیٹس پر بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ
کراچی (اے پی اے) موبائل فون کمپنیوں نے نیشنل سکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے اور موبائل فون سموں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں 75 ہزار ریٹیل آﺅٹ لیٹس پر بائیو میٹرک آئیڈنٹیٹی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہرسسٹم کی قیمت 35سے 40ہزار روپے ہوگی۔