• news

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات جائز ہیں‘ تسلیم کئے جائیں: یاسمین راشد

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کا فرض ہے کہ ہیلتھ بجٹ سے حاملہ خواتین کو گراس روٹ کی سطح پر صحت کی مزید بہتر سہولیتں فراہم کرنے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ایک کامیاب پروگرام ہے مہنگائی کے بڑھنے کی وجہ سے صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ اور انہیں فوری طور پرنوکری پر مستقل کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن