دولت مشترکہ کی جانب سے بختاور منظور کیلئے سکالر شپ کا اعلان
لاہور (معروف قانون دان پنجاب بار کونسل کے سابق رکن اور لاہور بار کے سابق صدر منظور قادر کی صاحبزادی بختاور منظور اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن روانہ ہو گئی ہیں۔ انہیں دولت مشرکہ نے لندن کی یونیورسٹی لیور پول میں دنیا کے پانچ سکالر شپ میں سے ایک سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بختاور منظور لندن یونیورسٹی میں انسانی حقوق کے قوانین سے متعلق ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کریں گی۔