بگٹی کیس: مشرف کی درخواست ضمانت پر وفاق، بلوچستان حکومت سے جواب طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر وفاق اور بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پرویز مشرف کی بلوچستان ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخی کے خلاف اپیل کی سماعت کی تو مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا مشرف سکیورٹی کی وجہ سے بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہو سکتے تھے اسی بنا پر بلوچستان ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ان کے موکل تین مہینے سے اس کیس میں حراست میں ہیں ان کو اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانت دی جائے سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو کیس کی سماعت دو ہفتوں میں لگانے کا حکم دیا ہے۔