• news

سیالکوٹ: لیگی رہنما چودھری مبشر غیر ملکی کرنسی دبئی لے جانے کی کوشش پر گرفتار

سیالکوٹ + گجرات (نامہ نگاران) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار قومی اسمبلی چودھری مبشر حسین کو 74 ہزار درہم غیر قانونی طور پر دبئی لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری مبشر حسین گذشتہ عام انتخابات میں گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بھی تھے۔ چودھری مبشر حسین  دبئی کی پرواز سے دبئی جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئے تھے جن کے قبضہ سے ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران متحدہ عرب امارات کے 74 ہزار درہم برآمد کر کے انہیں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا تھا جس نے غیر ملکی کرنسی کو لے جانے کا اجازت نہ ہونے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ائرپورٹ حکام کے مطابق وہ لمٹ سے زائد کرنسی لے کر جا رہے تھے جبکہ چودھری مبشر کے مطابق وہ ملازمین کی تنخواہیں لے کر جا رہے تھے مگر ان کے علم میں لمٹ نہیں تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن