• news
  • image

پاکستان اور بھارت کو اپنے تعلقات خود بہتر بنانا ہونگے: راج موہن گاندھی

پاکستان اور بھارت کو اپنے تعلقات خود بہتر بنانا ہونگے: راج موہن گاندھی

نئی دہلی( اے این این) بھارت کی انگریزوں سے آزادی کی تحریک کے بانی رہنما سمجھے جانے والے موہن داس کرم چند گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو امریکہ، چین یا کسی اور ملک کو دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں۔ بھارتی پنجاب میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم راج موہن گاندھی نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کواپنے تعلقات بہتر بنانے ہیں تو یہ دونوں ملکوں کو خود کرنا ہوگا نہ کہ کسی تیسرے ملک کی مداخلت سے ایسا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کو امریکہ ، چین یا کسی اور ملک کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے تمام مسائل خود حل کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کوئی پیچیدہ مسئلہ حل نہیں کرنے میں مدد نہیں دے سکتے نہ تونہرو نا ہی گاندھی خاندان کے کسی سیاستدان نے ہمارے لئے ایسا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے زمانہ تدریس کے واقعات کا بھی تذکرہ کیا۔
راج موہن گاندھی

epaper

ای پیپر-دی نیشن