• news
  • image

ملا برادر کی رہائی سے پاک فوج پر حملوں میں کمی آئے گی: امریکی میڈیا

ملا برادر کی رہائی سے پاک فوج پر حملوں میں کمی آئے گی: امریکی میڈیا

اسلام آباد نیویارک وانا (اے پی اے) امریکی میڈیا نے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے خطرناک جنگجو اور طالبان رہنما ملا محمد عمر کے دوست سمجھے جانے والے ملا عبدالغنی برادر کی رہائی کے بارے میں بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاعبدالغنی برادر پاکستان اور افغانستان میں امن کی کنجی سمجھے جاتے ہیں۔ نوازشریف کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ترکی سے تعاون مانگنے پر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک اداریئے کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی رہائی طالبان کی جانب سے پاک فوج پر ہونے والے حملوں میں نہ صرف کمی لائیگا بلکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے عمل میں بھی مفید ثابت ہو گی۔ اخبار کے مطابق ملا برادر طالبان تحریک کے بانیوں میں سے ہیں، وہ نسلی اعتبار سے پشتون ہیں اور ان کا تعلق بھی افغان صدر حامد کرزئی کی طرح طاقتور پوپلزئی قبیلے سے ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن