بھارت نے پاکستان کے جوڈیشل کمشن کو 7 روز کا ویزا جاری کر دیا
بھارت نے پاکستان کے جوڈیشل کمشن کو 7 روز کا ویزا جاری کر دیا
نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے پاکستان جوڈیشل کمیشن کو سات روز کیلئے بھارتی ویزا جاری کر دیا جو ممبئی حملہ کے گواہوں پر جرح کیلئے 21 ستمبر کو بھارت کا دورہ کرے گا۔ آٹھ رکنی کمشن نے چار سے پانچ دن کیلئے ویزہ کیلئے کہا تھا لیکن ہائی کمشن نے انہیں سات دن کا ویزہ جاری کیا ہے۔ ویزہ ممبئی، دہلی، آگرہ اور امرتسر کیلئے جاری کیا گیا۔