کینیڈین سافٹ وئیر کی مدد سے لاکھوں ناپسندیدہ ویب سائٹس کو چند سیکنڈز میں بلاک کر دیا جائیگا
کینیڈین سافٹ وئیر کی مدد سے لاکھوں ناپسندیدہ ویب سائٹس کو چند سیکنڈز میں بلاک کر دیا جائیگا
اسلام آباد (رائٹر) وفاقی دارالحکومت کی ایک عمارت میں خفیہ نگرانی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کی ٹیم کے ارکان پاکستان سے انٹرنیٹ کو ”صاف“ کرنے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ ٹیم کے ارکان نے ہزاروں کی تعداد میں ناپسندیدہ صفحات کو بلاک کیا لیکن یہ ایک سست عمل تھا۔ اس لئے اب حکومت پاکستان اس کام کیلئے کینیڈین سافٹ وئیر کو سیٹ کر رہی ہے جس کی مدد سے لاکھوں ناپسندیدہ ویب سائٹس کو چند سیکنڈز میں بلاک کر دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پابندی لگائی جانے والی ویب سائٹس کی تعداد 5سالوں میں دگنی ہو گئی ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر کو عارضی طور پر بلاک کرنے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ کئی انسانی حقوق، نیوز اور مذہبی ویب سائٹس کو مستقل بنیادوں پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر توہین رسالت اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانے والی ویب سائٹس پر بھی مستقل پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مختلف سائٹس کو بلاک کرنے سے پاکستان میں یو ٹیوب کھولنے میں مدد مل سکے گی۔
کینیڈین سافٹ وئیر