• news
  • image

منصوبہ بندی نہ کی تو 10 سال بعد پانی کا ہولناک بحران سامنے ہوگا: احسن اقبال

منصوبہ بندی نہ کی تو 10 سال بعد پانی کا ہولناک بحران سامنے ہوگا: احسن اقبال

اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران نے معاشی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے، توانائی بحران کی وجہ پیداواری کمی کیساتھ ساتھ ڈسٹری بیوشن کا نظام بھی ہے، بیمار نظام کو درست کرنے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے پلاننگ کمیشن میں ڈیلوری یونٹ قائم کردیا جو ہر ماہ وزیراعظم کو رپورٹ دیگا۔ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، آج منصوبہ بندی نہ کی تو دس سال بعد پانی کا ہولناک بحران ہمارے سامنے ہوگا۔ تھرکول پر ہم نے ٹھوس انداز میں کام شروع کر دیا ہے۔ ہمارے ملک میں بجلی اور گیس کے لائن لاسز دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

احسن اقبال

epaper

ای پیپر-دی نیشن