• news
  • image

کراچی میں جرائم پر قابو کیلئے ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کو انسداد ہشت گردی ایکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی میں جرائم پر قابو کیلئے ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان کو انسداد ہشت گردی ایکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم پر قابو پانے کیلئے انہیں انسداد دہشتگردی کے ایکٹ میں شامل کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترامیم کی جائیں گی۔ تاکہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے بڑھتے واقعات کو کنٹرول کیا جاسکے، اس لئے ان جرائم کو باقاعدہ انسداد دہشت گردی کے ایکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتیں 30 روز میں کیس کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی اور سماعت کو 2 سے زائد بار ملتوی بھی نہیں کیا جاسکے گا۔ 30 روز میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں کیس متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے نوٹس میں لایا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ

epaper

ای پیپر-دی نیشن