نئے صوبے نہ بنے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا: بابا حیدر زمان
نئے صوبے نہ بنے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا: بابا حیدر زمان
ایبٹ آباد (این این آئی) صوبہ ہزارہ تحریک کے سربراہ بابا حیدر زمان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کا قیام عمل میں لانے کیلئے حکومت کو اپریل تک کا وقت دیا ہے بصورت دیگر جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں بابا حیدر زمان نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے اگر نئے صوبے نہ بنے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔ اسفند یار ولی سرائیکی صوبہ کو تو تسلیم کرتے ہیں صوبہ ہزارہ کو تسلیم نہ کرنا اس خطہ کے عوام سے نفرت کا اظہار ہے۔ عوام نے منتخب نمائندوں کو صوبہ ہزارہ کے قیام کا مینڈیٹ دیا۔ اس پر عمل نہ کیا تو عوام ان سے خود حساب لیں گے۔ نئے صوبے عوام کی ضرورت ہیں اگر ان کا قیام عمل میں نہ لایا گیا تو جمہوریت کی نفی اور وسائل کی برابر تقسیم نہیں ہو گی۔
بابا حیدر زمان