• news

بینکوں نے حکومت کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈا لر قرض کی پیشکش کردی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کو اندرون اور بیرون ملک بینکوں نے قرض کی پیشکش کردی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو بنکوں نے 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی۔ حکومت نے بنکوں کی پیشکش کو منظورکرلیا ہے۔ قرض ملنے کے بعد روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا مل جائیگا۔ یہ رقم اس مہینے کے آخر تک ملنے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن