قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے لاہور میں ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اگلے ماہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف امارات میں منعقد ہونے والی ہوم سیریز کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اگلے ہفتے لاہور میں شروع ہوگا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کرنا شروع کر دی ہے جبکہ دوسری جانب سینئر کھلاڑی جو عرصہ دراز سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے، نے ایک مرتبہ پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے چکر لگا کر میڈیا کے ذریعے اپنی فارم اور فٹنس کے دعوے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے لئے قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی درد سر بنی ہوئی ہے جو عرصہ دراز سے پاکستان ٹیم کے لئے غیرملکی دورہ میں ناکام چلی آ رہی ہے۔