• news

پاکستان، سری لنکا، بھارت کےساتھ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے تیار

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھارت مےں ہونے والے تےن ملکی ٹورنامنٹ مےں شرکت کے لئے رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چنائی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تینوں ممالک رسمی طور پر بھارت میں تین ملکی کرکٹ سیریز کرانے کے لئے رضامند ہیں لیکن اس کا سارا انحصار بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ پر منحصر ہے۔ دبئی میں بی سی سی آئی اور جنوبی افریقی بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اب 29 ستمبر کو بی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس میں سیریز کا فیصلہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن