• news

پاکستان سپر لیگ‘ پی سی بی کی منصوبہ بندی شروع

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کرانے کیلئے منصوبہ بندی پر عمل شروع کردیا ہے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کے پیش نظر جنوری کے تیسرے ہفتے سے فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ یہ ٹورنامنٹ چھوٹے پیمانے پر متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔تجویز زیر غور ہے کہ سپر لیگ کے چند میچ پاکستان میں کرائے جائیں۔ 21جنوری سے 23فروری کے دوران ایک سپر لیگ کاانعقاد کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کے دور میں پاکستان سپر لیگ کامنصوبہ دھوم دھام سے شروع ہوا تھا۔ اس سال کے آغاز میں پی ایس ایل کے ایم ڈی سلما ن سرور بٹ نے پراسرار انداز میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے چند دن بعد 8فر وری کو پی سی بی نے 26مارچ سے سات اپریل تک لاہور میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی تھی۔ جاوید میاں داد کو سپر لیگ کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا گیا تھا منصوبے پر بورڈ پہلے ہی بھاری رقم خرچ کر چکا ہے۔ لیگ کے غیرملکی کنسلٹنٹ ہارون لورگاٹ کو تقریباً ایک کروڑ روپے ادا کر چکا ہے۔ کئی غیرملکی کھلاڑیوں کو بھی معاوضے کاکچھ حصہ ادا کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فروری میں کرائی جائیگی۔ اس حوالے سے پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فروری میں کرا ئی جائیگی۔ اس حوالے سے پی سی بی گورننگ بورڈ کے ایک اہم رکن نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی مشکل ذمہ داری قبول کر لی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 20 جنوری کو شارجہ میں ختم ہو گا۔ 24 فروری سے 8 مارچ تک بنگلہ دیش میں ایشیا کپ ہو گا۔ 16 مارچ سے 6 اپریل تک بنگلہ دیش آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبانی کرے گا لہٰذا 21 جنوری سے 23 فروری کے دوران ایک سپر لیگ کا انعقاد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن