• news
  • image

اوگرا ایل پی جی مافیا کے ایما پر ملک کو سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے: اکانومی واچ

اوگرا ایل پی جی مافیا کے ایما پر ملک کو سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے: اکانومی واچ

اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے اوگرا ایل پی جی مافیا کے ایما پر ملک کو سنگین بحران کی طرف دھکیل رہا ہے جس سے کروڑوں افراد متاثر ہونگے۔ اوگرا نے تمام صوبوں کو کمرشل گاڑیوں سے سی این جی سلنڈر اتارنے کی غیر قانونی ہدایت کی ہے جو ان گاڑیوں کو کلئیرنس دینے والے درجنوں سرکاری محکموں کی توہین ہے۔ اوگرا کے احکامات واضح نہیں ہیں جس سے کمرشل گاڑیوں بشمول یائیس، سوزوکی پک اپ اور ٹیکسی ڈرائیور پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے رحم و کرم پر ہیںجو نتائج کی پرواہ کئے بغیر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا سینکڑوں گاڑیوں کو سلنڈر اتار کر ناکارہ بنایا جا چکا ہے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میںہزاروں مالکان نے کمرشل گاڑیاں کاروائی کے خوف سے بند کر دی گئی ہیں جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔ کمرشل گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر سپریم کورٹ کی ہدایت پر لگائے گئے تھے جنھیں اوگرا اپنے مزموم مفادات کے لئے مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔ سی این جی مالکان معیاری کٹس والی کمرشل گاڑیوں کو گیس فراہم کریں گے اور اس ضمن میں اوگرا کے غیر قانونی احکامات نہ مانیں۔
اکانومی واچ

epaper

ای پیپر-دی نیشن