• news
  • image

سب کو پتہ ہے کراچی میں ”نامعلوم“ کون ہے: حیدر عباس رضوی

سب کو پتہ ہے کراچی میں ”نامعلوم“ کون ہے: حیدر عباس رضوی

کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی نامعلوم نہیں اگر ایم کیو ایم کے مطالبے پر آپریشن کیا جائے ،تو تمام نامعلوم معلوم ہوجائیں گے ۔وہ جمعرات کو جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے تحت منعقدہ اردو مباحثے میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی دو کروڑ کی آبادی کا شہری ہے ،اس میں کوئی نامعلوم نہیں ہے ۔سب کو پتہ ہے کہ نامعلوم کون ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے اگر شہری مطمئن نہیں ہوں گے تو یہ بے مقصد ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں قیام امن کے لیے سب سے پہلے آواز بلند کی اور اہم اب بھی کہتے ہیں کہ شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قیام امن کے لیے کی جانے والی تمام کاوشوں کی حمایت کرتی ہے ۔
حیدر عباس رضوی

epaper

ای پیپر-دی نیشن