میجر جنرل مظہر جمیل اور میجر جنرل خالد اصغر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی
راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے میجر جنرل مظہر جمیل اور میجر جنرل خالد اصغر کو فوری طور پر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ میجر جنرل مظہر جمیل اور میجر جنرل خالد اصغر اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق دونوں میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے تاہم ان کی نئی ذمہ داریوں کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔