• news

پاکستان سے سنگین تحفظات ہیں، پڑوسی ملک عملی اقدامات کرے: بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے کئی سنگین تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے پڑوسی ملک کو کچھ نہ کچھ شروعات کرنی ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ہرزہ سرائی کی کہ ہمیں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے سمیت پاکستان سے کئی سنگین تحفظات ہیں۔ جن کا اظہار ہم نے کئی مرتبہ پاکستان سے کیا ہے ہمیں کچھ تسلی درکار ہے ہم کوئی عملی قدم دیکھنا چاہتے ہیں ایسا کئے بغیر جامع مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔ سلمان خورشید نے کہا کہ دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ گرانا ہمارا اہم نکتہ ہے جبکہ ممبئی حملوں کی تفتیش اور تحقیقات دوسرا مرکزی نکتہ ہے۔ نیویارک میں منموہن نوازشریف ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں حکومتوں میں رابطہ موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم من موہن سنگھ ہی کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن