یوٹیلٹی سٹورز پر آئل، گھی، دودھ سمیت 100ضروری اشیا 10فیصد تک مہنگی
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر گذشتہ روز کوکنگ آئل، گھی دودھ سمیت 100ضروری اشیا کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافہ جبکہ چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، نئی قیمتوں کے مطابق مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کے ایک لٹر پیکٹ کی قیمت 6روپے اضافے سے 181روپے، ایک کلو گھی کے پیکٹ کی قیمت 7روپے اضافے سے 169روپے، شربت کی بوتل کی قیمت 10روپے اضافے سے 138روپے، ایک لٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 5روپے اضافے سے 89روپے، 80گرام جیلی کے پیکٹ کی قیمت 44روپے سے بڑھ کر 49روپے جبکہ ایک کلو برانڈڈ چائے کی پتی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 730روپے ہو گئی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر قابل عمل ہیں۔