• news

گولیاں چلانیوالوں کو انکی زبان میں جواب دینا ضروری ہے: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن مجرموں کے خاتمے کیلئے ہے۔ گولیاں چلانیوالوں کو انکی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے عوام کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے اور ہر قیمت پر حکومت کی عملداری کو یقینی بنایا جائیگا۔ عوام نے کراچی میں امن کی بحالی کیلئے حکومتی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہر میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے مبینہ مجرموں کو گرفتار کر رہے ہیں اور سماج دشمن عناصر کو عبرت ناک سزا دی جائیگی۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن