ترک پاور پلانٹ کارکے نے حکومت پاکستان سے مالی تنازعہ حل نہ ہونے پر عالمی بنک سے مدد مانگ لی
کراچی (این این آئی) ترک پاور پلانٹ کارکے نے پاکستان حکومت کے ساتھ مالی تنازعہ حل نہ ہونے کے بعد عالمی بینک سے مدد مانگ لی ہے، ترک پاور پلانٹ نے عالمی بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل سنٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹ ڈسپیوٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔کیس کی پہلی سماعت 16 ستمبر کو ہو چکی ہے جبکہ حکومت پاکستان 29 ستمبر کو اپنا تفصیلی جواب جمع کروائے گی ۔کیس کی حتمی سماعت 8 اکتوبرکو ہوگی۔ ترک کمپنی کارکے ۔کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا حل پاکستان ، ترک اقتصادی تعاون کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔