• news

وزیراعظم نوازشریف آج ٹی وی پر خطاب کرینگے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف امریکہ کے دورے پر روانگی سے قبل ٹیلی ویژن پر قوم کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے نوجوان طبقہ کے لئے تیار کردہ سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی تھی جس کے بعد وزیراعظم نے قوم کے جوانوں سے براہ راست مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نوجوانوں سے براہ راست خطاب میں جو آج ہو گا روزگار اور ہنر سیکھنے کے لئے قرضے کی فراہمی‘ کاروبار کے لئے سکیم اور کم لاگت کے گھروں کی سکیم کا بھی اعلان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن