پی آئی اے کا پائلٹ لندن کی عدالت میں پیش، شراب نوشی کا اعتراف کر لیا
لندن (بی بی سی) پاکستان ائر لائنز کے پائلٹ نے برطانیہ سے پاکستان جانے والی پرواز اڑانے سے قبل نشے کی حالت میں ہونے کا الزام قبول کر لیا۔ برطانیہ کے شہر لیڈز میں عدالت کو بتایا گیا کہ چون سالہ پائلٹ عرفان فیاض کو برطانیہ کے لیڈز بریڈ فورڈ ائرپورٹ میں پی آئی اے کے جہاز کے کاک پٹ سے گرفتار کیا گیا۔ لیڈز میں مجسٹریٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان جانے الی فلائٹ سے پہلے پائلٹ فیض سے شراب کی بو آ رہی تھی اور ان کے قدم لڑکھڑا رہے تھے۔ انہیں لیڈز کرا¶ن کورٹ میں 18 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا اور وہ اس وقت تک حراست میں رہیں گے۔ اعتراف جرم کے بعد مجسٹریٹ نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ انہوں نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔