ایبٹ آباد طرز کے آپریشن کا خطرہ نہیں، اپنی سکیورٹی سے مطمئن ہوں:ڈاکٹر قدیر
لاہور (آئی این پی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد طرز کے آپریشن کا کوئی خطرہ نہیں۔ اپنی سکیورٹی سے مطمئن ہوں اللہ کی مرضی کیخلاف کچھ نہیں ہو سکتا۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ ان کی سکیورٹی ضرور بڑھائی گئی ہے تاہم ان کے کہیں آنے جانے پر پابندی نہیں اس طرح کی کارروائی کی خبر سے ورہ لاعلم ہیں تاہم اگر کوئی ملک اس طرح کی کارروائی کرتا بھی ہے تووہ اس سے خوفزدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی نہیں پاکستان کی زیادہ فکر ہے اور انشاءاللہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنیوالی تمام قوتیں ناکام ہونگی۔