چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا باضابطہ آغاز آج ہوگا
جے پور (اے پی پی) چیمپئنز لیگ ٹی 20 کا باضابطہ آغاز (آج) ہفتہ سے ہوگا اور اس سلسلے میں ہفتہ کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں جے پور کے مقام پر پنجہ آزمائی کرینگی۔ ممبئی انڈینز کی قیادت رویت شرما کرینگے جبکہ راجستھان رائلز کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض راہول ڈریوڈ کرینگے۔ چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں (کل) اتوار کو بھی دو میچ کھیلے جائیں گے جس کے پہلے میچ میں برسبین ہیٹ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرا میچ چنائی سپر کنگز اور ٹیٹنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔