• news

میری فیورٹ ہوم کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز نہیں پاکستان ہے : یوسین بولٹ

 جمیکا (این این آئی) دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ میں میری فیورٹ ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز نہیں، پاکستان ہے۔ جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ نے کہاکہ ابھی تو نہیں تاہم مستقبل میں موقع ملا تو وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بچپن میں جب بھی ان کی ہوم ٹیم ویسٹ انڈیز کا مقابلہ پاکستان سے ہوتا تھا، تو وہ پاکستان کو ہی سپورٹ کرتے تھے۔ ان کے پسندیدہ ترین بالر بھی کوئی ویسٹ انڈین نہیں، پاکستان کے سپرسٹار وقار یونس تھے۔

ای پیپر-دی نیشن